Uncategorized

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنائی خفیہ غار میں منتقل

ایران امریکا اسرائیل کشیدگی عروج پر ہے ،اس دوران امریکا اسرائیل ایران کی قیادت کو نشانہ بناسکتی ہے۔ایران کو دوست ممالک سے خفیہ انٹیلی جنس معلومات ملی ہیں کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور سی آئی اے مل کر سپریم لیڈر کو نشانہ بناسکتی ہے۔جس کے بارے ایرانی صدر نے چند دن قبل اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر سپریم لیڈر کو کچھ ہوا تو پھر ایران کی طرف سے کھلم کھلا اعلان جنگ ہوگا۔

ایرانی حکومت نے احتیاطا سپریم لیڈر کو تہران کے نیچے واقع انتہائی خفیہ محفوظ ترین مقام پر منتقل کردیا ہے۔سپریم لیڈر رواں جمعے کے اجتماع میں شریک نہیں ہوسکے۔ان کے تیسرے بیٹے مسعود خامنائی سپریم لیڈر کے ساتھ رابطہ کاری یا انتظامی امور کے ذمہ دار مقرر کیے گئے ہیں۔ایران کی سڑکوں پر سپریم لیڈر ہماری جان ہیں کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے