تازہ ترینترکی

موساد کے لیے مبینہ جاسوسی، استنبول میں دو افراد گرفتار

استنبول — ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی (MİT) استنبول میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی جنوری 2026 میں طویل نگرانی کے بعد کی گئی۔

ترک حکام کے مطابق اس آپریشن کو “مونیٹم (MONITUM)” کا نام دیا گیا تھا، جو استغاثہ اور انسدادِ دہشت گردی پولیس کے تعاون سے انجام دیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت مہمت بودک دریا اور ویسل کریموغلو کے نام سے ہوئی ہے۔

تحقیقات کے مطابق مہمت بودک دریا ایک انجینئر اور تاجر ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کو بطور پردہ استعمال کرتے ہوئے طویل عرصے سے موساد کے ساتھ رابطے میں تھا۔ استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے حساس معلومات اکٹھی کیں، انہیں بیرونِ ملک منتقل کیا اور بعض فلسطینی افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں بھی ملوث رہے۔

ترک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان کی سرگرمیوں پر کافی عرصے سے خفیہ نگرانی جاری تھی، جس کے بعد شواہد مکمل ہونے پر استنبول میں انہیں حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ترکی میں غیر ملکی خفیہ نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا اور ایسے نیٹ ورکس کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد عدالتی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button