ایرانتازہ ترین

ایران کا امریکا کو ایک اور کھلا پیغام؟

(تازہ حالات رپورٹ)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سے مذاکرات پر اپناپہلا بیان جاری کردیا – انہوں نے یہ پیغام ایکس نامی اکاؤنٹ پر جاری کیا – انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات، جو خطے میں موجود دوست حکومتوں کی کوششوں کے تسلسل کے نتیجے میں منعقد ہوئےایک اور مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا بات چیت ہمیشہ پرامن حل کے لیے ہماری حکمتِ عملی رہی ہے۔جوہری مسئلے پر ہمارا مقصد جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے تحت ایران کی ضروریات کے لیے مناسب جوہری توانائی کا حصول ہے –

ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ احترام کے جواب میں احترام دیا ہے- لیکن ایرانی قوم طاقت کی زبان کو ہرگز برداشت نہیں کرتی۔

دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات تب ہی نتیجہ خیز ہوں گے جب ایران کے عوام کے حق کا احترام کیا جائے۔ہم اپنے حق کی حد تک افزودگی (یورینیم کی) پر اصرار رکھتے ہیں اور اس سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں، چاہے جنگ ہی کیوں نہ ہو۔


کیونکہ کسی کو یہ حق نہیں کہ ہمیں بتائے کہ ہمیں کیا رکھنا چاہیے اور کیا نہیں۔ایران کی طاقت کا راز یہ ہے کہ وہ دنیا کی طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوجاتا ہے۔ہم سفارت کاری کے بھی اہل ہیں اور جنگ کے بھی۔جو لوگ ایران کو جنگ کے تیسرے دن غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی توقع کر رہے تھے، وہی لوگ بارہویں دن جنگ بندی کا پیغام بھیجنے پر مجبور ہو گئے، کیونکہ ہم نہ ڈرے اور ڈٹ کر کھڑے رہے۔آج بھی دشمن کی فوجی تیاری ہمیں خوفزدہ نہیں کرتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button