ایرانتازہ ترینعالمی خبریں
ایرانی سرحد کے قریب اسرائیلی وزیر خارجہ کی کھلی دھمکی
ایرانی سرحد سے محض 150 کلومیٹر دور اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ، تہران کو عبرتناک انجام کی دھمکی دے دی
تفصیلات کے مطابق: اسرائیل کے وزیر خارجہ گدیون سار نے ایران کے پڑوسی ملک آذربائیجان کا دورہ کیا اور ایرانی سرحد سے صرف 150 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہو کر سخت پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے لوگوں پر بربریت کی ہے اور اسرائیل کو مٹانے کی کوشش کی ہے، لیکن اب ایران کے باقی ماندہ خطرے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ آذربائیجان میں اسرائیل کے گہرے نیٹ ورکس موجود ہیں اور ماضی میں بھی ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت آذربائیجان کی سرزمین کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔




