
(تہران/ تازہ حالات خصوصی رپورٹ) ایران حکومت نے رسمی طور پر سپریم لیڈر علی خامنائی کی شہادت کا اعلان کردیا – ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور 7 روزہ سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیا – 28 فروری 2026 کی صبح سپریم لیڈر کے گھر پر تہران میں امریکا اسرائیل کے جہازوں سے 30 سے زائد مہلک بم گرائے گئے تھے جس سے خامنائی کمپلکس مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے باقی ایرانی قیادت کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا ۔

ایرانی پاسداران ہیڈ کوارٹر چیف نے امریکی اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے ۔ یادرہے اس سے قبل بارہ روزہ جنگ میں بھی ایران کے 30 بڑے کمانڈر اور سائنسدان اسرائیل نے قتل کردیے تھے



