ایرانتازہ ترین

ایرانی بحریہ کا سخت پیغام: دشمن کی ہر حرکت پر نظر، سمندری تجارت کا تحفظ اولین ہدف

تہران: ایران کی بری فوج کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری افواج دن رات سمندری حدود میں دشمن کی ہر نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک کی سمندری سلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں مؤثر اور بازدار نوعیت کی ہیں، اور بحریہ دشمن کی سرگرمیوں کی مسلسل اور باریک بینی سے نگرانی کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران کی شپنگ لائنز اور سمندری تجارتی راستوں کا معاشی تحفظ بحریہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے، تاکہ بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران اپنے جوہری مراکز کو "کسی بھی قسم کی تصدیق” کے لیے کھولنے کو تیار ہے تاکہ ثابت کیا جا سکے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا، یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات اور ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرات خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ آج بین الاقوامی سطح پر ایک مؤثر قوت بن چکی ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران “سمندری دفاعی سفارت کاری” کے میدان میں سنجیدہ کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن کا مقصد ایرانی عوام میں خوف پھیلانا ہے، تاہم 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بڑی شرکت نے یہ ثابت کیا کہ قوم اپنے عزم اور طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید تباہ کن جہاز، آبدوزیں اور جدید بحری سازوسامان ملکی انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی بھی قسم کے معائنے کے لیے تیار ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ ملک جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور خطے میں ممکنہ فوجی کشیدگی کے خدشات بھی موجود ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی جانب سے بحری نگرانی اور جوہری شفافیت سے متعلق بیانات ایک طرف دفاعی تیاری کا اظہار ہیں تو دوسری جانب سفارتی راستہ کھلا رکھنے کی کوشش بھی دکھائی دیتے ہیں، تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button