ایرانتازہ ترین

ایران پر حملہ ہونے والا ہے ؟ خفیہ سیٹلائٹ تصاویر جاری

ایران کی جوہری تنصیبات میں خفیہ سرگرمیوں کی نئی تصاویر سامنے آگئیں-

(تازہ حالات خصوصی رپورٹ) ایران امریکا جنگ کی گھنٹیاں مسلسل بج رہی ہیں – اگرچہ امریکا ایران میں مذاکرات مختلف علاقائی ممالک کی وساطت سے جاری ہیں مگر مذاکرات کے ذریعے کسی بھی ڈیل کا امکان کم نظر آرہا ہے – کیوں کہ امریکی شرائط بہت سخت ہیں جو ایران کا سیدھا امریکا کے سامنے سرنڈر کرنا ہے جو ایران اپنی بقا کی وجہ سے کبھی قبول نہیں کرے گا –

اسی وجہ سے ایران نے امریکی حملے سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں – امریکی کمپنی PBS نے آج ایران کی جوہری سائٹس کی تازہ سیٹلائٹس تصاویر جاری کیں – جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اصفہان نامی ایرانی جوہری سائٹس کی سرنگوں کے دروازے مٹی کنکریٹ سے بھر دیے گئے ہیں- پہاڑ کے اندر مود اس جوہری سائٹ پر امریکا نے جون 2025 میں B-2 بمبار جہازوں سے بمباری کی تھی –

اسی طرح ایران نے ایک اور جوہری تنصیب نطنز میں بھی تباہ شدہ جگہ پر نئی چھتیں لگائیں اور دیوار مٹی ڈالنی کی سرگرمیاں دیکھی گئیں- امریکی سائنسدانوں کے مطابق ایران تباہی کو چھپانے یا بچے ہوئے جوہری پروگرام کو بچانے کے لیے یہ اقدامات کررہا ہے – جب کہ دیگر عالمی مبصرین کے مطابق ایران کو یقین ہوچکا ہے کہ امریکا حملہ کرے گا اس وجہ سے وہ ان سائٹس کو ڈھانپ رہا ہے – آزاد ذرائع کے مطابق ایران نے کچھ جوہری سائٹس میں کام کرنے والے روسی انجینیئرز کو بھی نکال لیا ہے جو امریکا کے متوقع حملے کے پیش نظر کیا گیا –

یاد رہے ایرانی وزیر خارجہ ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ امریکا نے ان سائٹس پر جو میزائل داغے ان میں سے کچھ ابھی تک نہیں پھٹے – جن میں ٹومو ہاک میزائل اور GBU 57 نامی بنکر بسٹر بم شامل ہیں جو امریکا کی حساس ترین ٹیکنالوجی ہے –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button