ایرانتازہ ترین

امریکا ایران سے مذاکرات نہ کرو، حملہ کرو ،ورنہ اسرائیل اکیلا لڑے گا

ایران امریکا تک مار کرنے والا میزائل بنارہا ہے-ایران کا ایٹمی پروگرام اتنا خطرناک نہیں جتنا میزائل پروگرام ہے

(تازہ حالات خصوصی رپورٹ )امریکا ایران میں جاری مذاکرات سے اسرائیل بے حد پریشان ہےکیوں کہ امریکا ایران سے صرف جوہری پروگرام پر بات کررہا ہے- اسرائیل کے مطابق ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام نیوکلیئر پروگرام سے زیادہ خطرناک ہے – عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے آج امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ ایران سے کوئی بھی ایسی ڈیل جس میں نیوکلیئر پروگرام کے ساتھ میزائل پروگرام کے خاتمے کا معاہدہ شامل نہ ہو تو وہ ڈیل اسرائیل نہیں مانے گا-

اسی مقصد کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہنگامی دورے پر امریکا جارہا ہے- عبرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو 11 فروری بروز بدھ کو ٹرمپ سے ملاقات کرے گا- اس ملاقات کا اصل ایجنڈا ایران کے خلاف ممکنہ کاروائی اور مذاکرات ہیں – نیتن یاہو نے ٹرمپ سے آخری ملاقات 29 دسمبر 2025 کو کی تھی – اس آخری ملاقات کے بعد ایران میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوئےاور پھر ٹرمپ نے ایران کو دھمکانا شروع کیا –

عبرانی میڈیا کے مطابق اس آخری ملاقات میں بھی نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران کے میزائل پروگرام پر خفیہ انٹیلی جنس معلومات دی تھیں – امریکا میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ایران ایسے میزائل بنارہا ہے جو امریکا یا یورپ تک داغے جاسکتے ہیں- اگر آج ہم نے ایران کو نہ روکا تو کل پورا مغرب متاثر ہوگا –

دوسری طرف ایرانی سیاسی حکومتی شخصیات اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں کہ وہ امریکا کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے – ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کئی بیانات میں اس کا اظہار کرچکے ہیں- عرب ممالک خصوصا قطر اور سعودی عرب بھی اسرائیل کو ایران کے خلاف امریکی حملے کا سبب سمجھتے ہیں- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے چند دن قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جو منصوبے رکھتا ہے ان کو پورا ہونے نہیں دیا جائے گا –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button