تازہ ترینترکی

ایران کو ایٹم بم کی دھمکی؟ امریکا ایران حکومت نہیں گراسکتا – ترکی

اسرائیل کو ایک اور جنگ شروع کرنے نہیں دیں گے – ترک صدر

ترکی ایران میں ہنگامی رابطے – کیا ایران کے بعد ترکی اگلا نشانہ ؟

(انقرہ/ تازہ حالات خصوصی رپورٹ) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کشیدگی کو رکوانے کی ترکی پوری کوشش کررہا ہے – ترکی خطے میں اسرائیل کو توسیع پسندانہ خواب پورے ہونے نہیں دے گا – ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان ترک ٹی وی CNN کو انٹرویو دے رہے تھے – انہوں نے مزید کہا کہ ترکی فی الحال فوری ایران امریکا جنگ کا خطرہ نہیں دیکھ رہا ہے کیوں کہ علاقائی ممالک سفارتکاری جاری رکھے ہوئے ہیں –

ترک ٹی وی CNN کے صحافی نے ترک وزیر خارجہ سے پوچھا کہ کیا ایران کی حکومت امریکی اسرائیلی حملے سے گرسکتی ہے ؟ تو انہوں نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک حملے سے ایرانی حکومت گر جائے –

ترک وزیر خارجہ نے اس انٹرویو کے دوران ایک انکشاف کیا کہ گزشتہ سال 12 روزہ جنگ کے دوران ایک رات مجھے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی فون کال آئی انہوں نے ہمیں کہا کہ تم ایرانیوں کو بتا دو ، اگلے چند گھنٹوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے یعنی امریکا کی یہ انتہائی سنگین وارننگ تھی جس کا مطلب شاید امریکا کی طرف سے خطرناک کاروائی کا پیغام تھا کہ ایران جنگ بندی پر راضی ہوجائے ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے –

دوسری طرف ترک وزیر خارجہ کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر فون کیا – دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں یہ چھٹا فون رابطہ تھا- اس دوران ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو ہوئی – ترکی نے ایران کو یقین دلایا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی خواب پورے ہونے نہیں دیے جائیں گے – ترکی ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کو ہر ممکن روکنے کی کوشش کرے گا – دونوں وزراء خارجہ میں امریکا ایران مذاکرات کی اگلی ملاقات کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی-

یاد رہے ترک صدر طیب اردوان بھی ایرانی صدر اور امریکی صدر سے دو دو بار فون پر رابطہ کرچکے ہیں – اردوان خود اس جنگ کو رکوانے کااعلان کرچکے ہیں – طیب اردوان نے چند دن قبل ایک خطاب میں کہا کہ ہم اسرائیل کو خطے میں ایک نئی جنگ چھیڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے –

ترکی کو خطرہ ہے کہ اگر ایران امریکا جنگ ہوئی تو ترکی میں 80 لاکھ ایرانی بطور مہاجر داخل ہوسکتے ہیں جس سے ترکی میں مسائل بڑھیں گے – ترک تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل ایران میں ترک سرحدوں کے قریب آجائے گا اور پھر اگلا نشانہ ترکی ہوگا۔ اس لیے ترکی اس جنگ کو روکنے کی کوشش کررہا ہے –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button