تازہ ترینترکی

ترکی کے میزائل نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

ترکی پہلا مسلمان ملک جس نے یہ کامیاب میزائل بنایا

(تازہ حالات رپورٹ )

ترکی نے آج دنیا کو ہلا کر رکھ دیا – ترکی کے مشہور اکنجی ڈرون سے ایئر ٹو ایئر 100 کلومیٹر دور سے ایرین نامی میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا – اس تاریخی کامیابی سے ترکی دنیا کا پہلا مسلمان ملک بن گیا جو فضا میں دشمن کے خطرناک جہازوں کا محض سستے ڈرون سے سستے میزائل سے گراسکتا ہے – یہ ایرین نامی میزائل 15 منٹ تک فضا میں رہ کر ہدف کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے – ترکی کی بایئکار اور روکسٹان کمپنی نے یہ سنگ میل عبور کیا –

اس سے قبل ترکی کے پاس زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے کمنکش نامی میزائل تھا جو فضا میں ایک گھنٹہ چکر لگا درست نشاندہی پر ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے –

اگرچہ کئی بڑے ممالک اس نوعیت کی میزائل ٹیکنالوجی رکھتے ہیں جیسے امریکا چین روس وغیرہ – لیکن ان کے پاس ڈرون سے ایئر ٹو ایئر داغا جانے والا اس نوعیت کا تجربہ شاید نہیں ہے – عام طور پر بڑے جنگی جہازوں سے ایئر ٹو ایئر میزائل داغے جاتے ہیں جس پر کافی زیادہ خرچہ آتا ہے – امریکا نے MQ-9 ریپر ڈرون سے AIM-9 میزائل کا تجربہ کیا ہے لیکن یہ بھی اکنجی کے مقابلے میں کافی مہنگا ہے –

ترکی مسلمان ممالک میں سے پہلا ملک ہے جس نے یہ کامیاب تجربہ کیا یعنی ایئر ٹو ایئر میزائل ایک ڈرون سے داغنے کا کیا ہے –

ایران کا شاہد نامی ڈرون اسی طرز کی ٹیکنالوجی کا حامل ہے لیکن وہ ڈرون خودکش بمبار ہے مطلب وہ ڈرون خود جاکر ٹکراتا ہے اور تباہ ہوجاتا ہے اور وہ شاہد ڈرون زیادہ تر زمینی ہدف کو نشانہ بناتا ہے – جب کہ ترکی کا اکنجی ڈرون صرف میزائل داغتا ہے جو گھوم کر ہدف کو فضا میں تباہ کرتا ہے-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button