پاکستانتازہ ترین

پاکستان افغانستان حالیہ جھڑپوں پر روس چین ترکی سعودی ردعمل

(اسلام آباد / کابل — تازہ حالات خصوصی رپورٹ)پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسلح جھڑپوں میں اچانک شدت پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک نے دونوں فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

روس کا بیان

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا:

“ہم افغانستان اور پاکستان کے درمیان مسلح جھڑپوں میں اچانک شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم دونوں ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس خطرناک تصادم کو ترک کریں اور تمام اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔”

چین کی پیشکش

چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان افغانستان کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے۔ چین نے ثالثی کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مذاکرات کی اپیل کی۔

سعودی عرب کا رابطہ

پاکستان افغانستان سرحدی جھڑپوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا گیا۔ سعودی عرب نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

ایران کی اپیل

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں کشیدگی بات چیت سے حل کی جائے۔ ایران نے ثالثی کے لیے تیاری ظاہر کرتے ہوئے ماہِ رمضان میں باہمی یکجہتی، احترام اور محبت کے اظہار پر زور دیا اور اختلافات ختم کرنے کی اپیل کی۔

ترکی کا کردار

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پاکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں افغانستان پاکستان کشیدگی پر اظہارِ افسوس کیا اور ترکی کی جانب سے ثالثی کا اعلان کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ترک میڈیا TRT کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے پاکستان افغانستان لڑائی کے بعد قطری وزیر خارجہ، سعودی وزیر خارجہ، پاکستانی وزیر خارجہ اور افغان وزیر خارجہ سے بھی فون پر بات چیت کی۔

مجموعی صورتحال

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر عالمی برادری کی جانب سے بڑھتی سفارتی سرگرمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے بات چیت اور ثالثی کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ متعدد ممالک نے براہِ راست سفارتی رابطے شروع کر دیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button