امریکاتازہ ترین

امریکا تین جہازوں میں فوج بھر کر ایران بھیج رہا ہے

(تازہ حالات خصوصی رپورٹ) امریکا ایران جنگ ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہورہی ہے ۔ فضائی حملوں کے بعد اب امریکا اپنی فوج ایران اتارنے جارہا ہے ۔ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا ہے کہ وہ زمینی فوج ایران نہیں بھیجے گا۔ لیکن امریکی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تین امریکی جہاز مشرق وسطی بھیجے جارہے ہیں جن میں اضافی خصوصی کمانڈوز ہیں جو ایران کے خلاف آپریشن میں استعمال ہوں گے۔

امریکی میڈیا اکسیوس کے مطابق ٹرمپ کا فوج بھیجنے کا مقصد آبنائے ہرمز کو کھلوانا ہے تاکہ عالمی تیل ترسیل جاری رکھی جاسکے ۔ امریکی فوج یا تو جزیرہ خارک میں اتاری جائے گی جو ایران کے تیل دنیا تک پہنچانے کا سب سے بڑا ٹرمینل ہے یا آس پاس کسی اور جزیرے پر فوج بھیجی جائے گی تاکہ ایران کا تیل دنیا تک نہ بیچنے دیا اور پریشر کے ذریعے ایران سے آبنائے ہرمز کھلوائی جاسکے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button