ایرانتازہ ترینعالمی خبریں
ایران کے تیل کا عالمی محاصرہ اور کروڑوں ڈالر انعام

ایران کے تیل کی فروخت روکنے کے لیے امریکہ کا بڑا اقدام: ایرانی جہازوں کی نشاندہی پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
تفصیلات کےمطابق امریکہ نے ایران کی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے وینزویلا طرز کی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی ملک، ادارہ یا شخص جو سپاہ پاسداران سے منسلک ایرانی تیل کے "گھوسٹ جہازوں” کی نشاندہی کرے گا، اسے ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ایران کے تیل کی چوری چھپے فروخت کو مکمل طور پر روکنا اور ملک کو معاشی طور پر "چوک” کرنا ہے۔




