
(تازہ حالات رپورٹ)امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تین امریکی سروس ممبرز ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں جاری فوجی کارروائی Operation Epic Fury کے دوران پیش آئیں۔
سینٹ کوم کے مطابق 1 مارچ کی صبح 9:30 بجے (ای ٹی) تک کی صورتحال میں متعدد دیگر اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے، جنہیں چھروں کے زخم اور دماغی جھٹکوں (concussions) کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق ان اہلکاروں کو طبی معائنے کے بعد ڈیوٹی پر واپس بھیجا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “بڑی جنگی کارروائیاں جاری ہیں اور ہمارا جوابی آپریشن بھی جاری ہے۔”
مزید تفصیلات روک لی گئیں۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ اہل خانہ کے احترام میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اس وقت تک ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک قریبی رشتہ داروں کو باضابطہ طور پر مطلع نہیں کر دیا جاتا، جو کہ عام طور پر 24 گھنٹوں کے اندر کیا جاتا ہے۔
پس منظر
28 فروری کو امریکی اسرائیلی بمباری سے ایران میں شدید نقصان ہوا ۔ سپریم لیڈر سمیت درجنوں قائدین جاں بحق ہوئے جس کے ردعمل میں ایران نے امریکی اڈوں پر اور اسرائیل پر شدید میزائل ڈرون داغے ہیں۔ اس وقت امریکا ایران میں حالات بہت خراب ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں مبینہ CIA کا ایک ہیڈ کوارٹر بھی ایرانی حملوں میں تباہ ہوا ہے



