ایرانتازہ ترین

امریکا ایران سے جنگ مت کرو، امریکی فوجی جنرلز کی وارننگ!

(تازہ حالات رپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف مبینہ حملے سے روکنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے – امریکی عوام کے بعد اب امریکی فوجی بھی آواز بلند کررہے ہیں کہ ایران پر حملہ امریکا کے گلے پڑسکتا ہے – امریکی میڈیا فارن پالیسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 4 سابق امریکی فوجی آرمی چیف اور جنرلز نے ٹرمپ کو ایران پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ امریکا کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے –

1:جنرل ڈیوڈ پیٹریئس (CIA ڈائریکٹر ، عراق افغانستان جنگ میں کمانڈر ) نے کہا ٹرمپ خوش نصیب ہے اسے کم نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے – وینزویلا صدر کی گرفتاری اسامہ بن لادن آپریشن سے زیادہ خطرناک تھی – اب ایران پر حملوں میں اگر امریکی جہاز گرگئے یا فوج کا نقصان ہوا تو شدید ردعمل آئے گا -ٹرمپ کا مقصد جنگ کرنا نہیں بلکہ ایران کو ڈرا کر مرضی کی ڈیل کرنا ہے

2:جنرل جیمز سٹاورڈیس(سابق ایڈمرل اینڈ نیٹو کمانڈر) نے کہا کہ ایران سے جنگ کرنا انتہائی خطرناک ہے – کیوں کہ حملہ پہلے سے اعلان شدہ ہے جس سے امریکی فوج کے لیے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں- ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم امریکی جہازوں کو گرانے کی کوشش کرسکتے ہیں-

3:جنرل بین ہاجز(عراق جنگ میں حملہ کرنے والی ٹیم کا سربراہ) نے کہا کہ ایران پر حملہ کوئی ویڈیو گیم کی طرح نہیں ہے یہ وینزویلا مادورو حملے سے بہت زیادہ خطرناک پیچیدہ ہے-واضح سٹرٹیجک مقصد نہ ہونے سے امریکی فوجیوں کے نقصانات کا زیادہ اندیشہ ہے -عراق افغانستان جنگوں کی طرح کانگریس کو اعتماد میں نہ لینا سنگین غلطی ہے –

4:جنرل جوزف ووٹل ( سابق امریکی سینٹکام سربراہ ) نے کہا کہ ایران پر حملے کی عرب ممالک بھی مخالفت کررہے ہیں جو امریکا کے لیے تشویشناک ہے – ایران امریکی جہاز گرانے اور پائلٹ پکڑنے کی کوشش کرسکتا جو ہزیمت کا باعث ہوگا- حملہ کرنا یا جنگ کرنا شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button