چین سے پاکستان کو نئی ہنگور کلاس آبدوز آج مل گئی

چین سے پاکستان کو نئی ہنگور کلاس آبدوز آج مل گئی یہ آبدوز چین سے پاکستان پہنچ چکی ہے پاکستان چین مل کر 8 جدید آبدوزیں تیار کررہے ہیں جن میں سے 4 چین میں اور 4 پاکستان کراچی میں تیار ہورہی ہیں ان 8 آبدوزوں کی آمد کے ساتھ پاکستان بحریہ کی جدید آبدوزوں کی تعداد 15 تک پہنچ جائے گی جس سے پاکستان خطے میں طاقت کے بدلتے توازن میں برتری برقرار رکھے گا یاد رہے ہنگور آبدوز سے کروز میزائل بابر 3 فائر کیا جاسکتا ہے جو نیو کیلئر صلاحیت والا 10 سے 35 ٹن تک بھاری ایٹمی وار ہیڈ لے جاسکتا ہے جس کی رفتار 450 کلومیٹر فی گھنٹہ اور رینج 900 کلومیٹر تک ہے
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان گزشتہ چند برسوں سے اپنی بحری قوت کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے پر توجہ دے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں جدید فریگیٹس، میری ٹائم گشتی طیاروں اور آبدوزوں کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں تزویراتی اہمیت رکھتا ہے اور مستقبل میں مشترکہ دفاعی منصوبوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کو پاک بحریہ کی جدید کاری کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔



