افغان طالبان کا پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان
(تازہ حالات) پاکستان افغانستان کے درمیان ایک بار پھر سرحد پر لڑائی چھڑ گئی – پاکستان کے خلاف افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جنگ کا اعلان کردیا – انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر پاکستان کی چیک پوسٹوں پر قبضہ کا مبینہ دعوی بھی کیا –
دوسری طرف پاکستان فوج نے افغانستان سے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے – پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں 22 طالبان کمانڈر مارے گئے- جب کہ افغانستان سے حملے کے لیے بھیجے گئے مختلف کواڈ کاپٹرز ڈرون بھی مار گرائےگئے – اطلاعات کےمطابق پاکستان فورسز نے مختلف ہتھیاروں سے کئی افغان چیک پوسٹوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے-
دوسری طرف پاکستان فوج کے سنائپر شوٹر نے بھی کئی حملہ آور ماردیے ہیں- رپورٹس کے مطابق اس وقت کرم باڈر باجوڑ سیکٹر اراندو چترال میں جھڑپیں دیکھی گئی ہیں-
پاکستان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی طرف سے حملے کی پہل کی گئی ہے جس کا بھرپور جواب پاکستان فورسز نے دیا ہے -پاکستان اپنے دفاع اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری قدم اٹھائے گا
یاد رہے پاکستان افغانستان میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے جس میں کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے تھے – افغان حکام نے پاکستان کی کاروائیوں کو جارحیت قرار دے کر جھڑپیں شروع کردیں-
دوسری طرف کئی دوست ممالک جیسے ترکی سعودی عرب قطر چین پاکستان افغانستان میں جاری کشیدگی کم کرانے کے لیے کئی مذاکراتی راؤنڈ کروا چکے ہیں



