ایرانتازہ ترین

ایران پر اب حملہ پکا ! ایران کے پاس ایٹم بم ؟

(تازہ حالات خصوصی رپورٹ)عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے آج ایران کے بارے خفیہ رپورٹ جاری کی جس میں ایران کے پاس ایٹم بم کے لیے ممنوعہ جوہری مواد کی موجودگی کا دعوی کیا گیا – خفیہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ایران میں اصفہان کے نیچےزیر زمین ایک خفیہ ٹنل کمپلکس ہے جہاں ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم چھپا کر رکھا ہوا ہے – یہ پہلی بار ہے کہ IAEA نے واضح طور پر بتایا ہے کہ 60% افزودہ یورینیم کہاں محفوظ کیا جا رہا ہے۔ یہ سطح ہتھیاروں کے لیے درکار تقریباً 90% افزودگی کے قریب سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اصفہان کی تنصیب کو جون میں فوجی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق تنصیب کو بڑے پیمانے پر نقصان نہیں پہنچا-تقریباً دو سے تین ہفتے قبل جاری ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر میں یہ بھی دیکھا گیا تھا کہ ایران نے اصفہان میں ٹنلز کے داخلی راستوں کو مٹی سے ڈھانپ دیا تھا، جبکہ اسی دوران وہ سمر وار میں نقصان اٹھانے والی دوسری سائٹس اور بیسز کو مضبوط کر رہا تھا۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button