ایرانتازہ ترین

مجتبی خامنائی ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب

(تازہ حالات خصوصی رپورٹ) سپریم لیڈر علی خامنائی کی 28 فروری 2026 کو اسرائیلی امریکی بمباری میں شہادت کے بعد ان کی جگہ ان کے بیٹے مجتبی خامنائی کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا – ایران کی خبرگان مجلس نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے نئے سپریم لیڈر کو منتخب کیا ۔

56 سالہ مجتبی خامنائی 1969 میں مشہد میں پیدا ہے۔ وہ سپریم لیڈر علی خامنائی کے دوسرے بیٹے ہیں- ابتدائی تعلیم تہران سے حاصل کی ۔ پھر قم شہر سے دینی تعلیم حاصل کی – ایران عراق جنگ میں وہ بطور رضا کار شریک ہوئے، لیکن کوئی اہم سرکاری عہدہ کبھی ان کے پاس نہیں رہا۔ البتہ وہ سپریم لیڈر علی خامنائی کے بیت رہبری کے اعلی عہدیدار رہےہیں – کہا جاتا ہے سپریم لیڈر نے انہیں کئی وصیتیں کر رکھی تھیں وہ ایران کے نظام کی بقا کے لیے ہر طاقت ہر حربہ رکھتے ہیں ۔ ان کے سپاہ پاسداران اور باسیج فورس سے گہرے تعلقات رہے ہیں – ان کو ایران میں خاموش کردار کے طور پر جانا جاتا ہے – سپریم لیڈر علی خامنائی کے دور میں ہی ان کو جانشین سمجھا جاتا تھا-ان کی تعیناتی کو ایرانی عوام میں سراہا گیا بالخصوص سپریم لیڈرعلی خامنائی کی شہادت کی وجہ سے ان کو مخالفین سے بھی اعتماد میں ملا ہے ۔امریکا نے ان پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ۔ اب اسرائیل نے بھی انہیں نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button