
ایران کی سرحدوں پر امریکی فوجی ٹینک فوجی گاڑیاں پہنچا دیں
(تازہ حالات خصوصی رپورٹ )ایران کے خلاف امریکا کی فوجی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں – اگرچہ جمعہ کے روز سلطنت عمان میں ایران امریکا مذاکراتی راؤنڈ ہوا ہے مگر امریکی تجزیہ کار اور عبرانی میڈیا ایران کے خلاف امریکی فوجی کاروائی کا اعلان کررہے ہیں – چنانچہ امریکی جہازوں کی مسلسل آمد ورفت بھی واضح اشارہ کررہی ہے کہ امریکا کچھ تو بڑا کرنے جارہا ہے –
آزاد انٹیلی جنس ذرائع اور فلائٹ ڈیٹا ٹریکنگ سے ملنی والی معلومات کے مطابق امریکا نے اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے پر امریکی جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ امریکا کا طاقتور ایئر ڈیفنس سسٹم پیٹریاٹ بھی تعینات کردیا گیا-

چنانچہ چین کی ایک سیٹلائٹ ایجسنی نے اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے (موفق سلتی) کی تازہ تصاویر جاری کردیں – امریکا کے مشرق وسطی میں 19 فوجی اڈے ہیں جن پر گزشتہ ایک ماہ سے 115 اسلحے کے جہاز بھیجے گیے جن میں میزائل ایئر ڈیفنس سسٹم کا ذخیرہ شامل ہے – جو ایران کے خلاف ممکنہ بڑی جنگ کا اشارہ ہے –


دوسری طرف امریکا نے مشرق وسطی میں اپنے اڈوانس فوجی ٹینک ابرامز C-17 جہازوں میں بھر کر بھیج دیے – ہموی فوجی گاڑیاں بھی بھیجی گئیں- فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے تصدیق ہوئی کہ امریکا کے 7 فوجی کارگو جہاز C-17 ایران کے پڑوسی ملک آذربائیجان اور آرمینیا اسلحہ لے کر پہنچے – مزید کئی جہازوں کی آمد متوقع – تجزیہ کاروں کے مطابق کیا امریکا ایران کے ساتھ زمینی جنگ یا طویل جنگ کی تیاری کررہا ہے ؟

ایک جرمن امریکن میڈیا گروپ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 70 فوجی کارگو جہازوں C-17 مشرق وسطی بھیجے جن میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور ریڈار سسٹم کا ذخیرہ بھیجا گیا- اوپن سورس فلائٹ ریڈار ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق امریکا کے ابتک 115 سے زائد کارگو جہازوں کی آمد مشرق وسطی دیکھی گئی ہے –




