خبردار امریکا ! ایران پر حملہ مت کرنا – ترکی میدان میں آ گیا

(تازہ حالات خصوصی رپورٹ ) امریکا ایران کے خلاف فوجی تیاریاں مکمل کرچکا ہے – امریکی اسرائیلی میڈیا کے مطابق کسی بھی وقت ایران پر حملہ ہوسکتا ہے – بعض اسرائیلی تجزیہ کاروں کے مطابق اب سوال یہ نہیں کہ حملہ ہوگا یا نہیں بلکہ اب سول یہ ہے کہ کب کس طرح کا حملہ ہوگا- امریکی ماہرین کہتے ہیں ایران حکومت کا جانا اب ٹھہر گیا ہے-
تاہم پس پردہ بیک ڈور چینلز سے سعودی عرب ترکی قطر ثالثی کررہے ہیں- ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترکی ایران امریکا میں ثالثی کررہا ہے – ترک وزیر خارجہ ھاکان فیدان بھی ایک ٹی وی انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کے جو خواب ہیں وہ ایران میں پورے نہیں ہوں گے –

دوسری طرف ترکی نے ایران سے ملحقہ باڈر ایریا میں غیر معمولی سرگرمیاں شروع کردی ہیں- اطلاعات کے مطابق ترکی اپنے علاقوں میں ایران امریکا جنگ کے باعث ایرانی مہاجرین کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کررہا ہے – ترکی کے خفیہ اداروں کو پتہ چلا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کردیا تو 60 لاکھ سے زائد ایرانی ترکی میں بطور مہاجر داخل ہوسکتے ہیں – ترکی اپنی سرحدوں پر بفر زون بھی قائم کررہا ہے – تاکہ جنگ کی آگ ترکی کے علاقوں تک نہ پہنچ جائے –

یاد رہے شام میں 2011 کی خانہ جنگی کی وجہ سے 40 لاکھ شامی ترکی میں مہاجرین بن کر داخل ہوئے تھے-جس سے ترکی میں بے چینی بڑھی تھی – ترکی ایران سرحد 560 کلومیٹر لمبی ہے – ترکی میں 2 لاکھ سے زائد ایرانی مقیم ہیں- دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کا حجم 5 ارب ڈالر سے زائد ہے – ترکی اپنی گیس ضروریات کا وافر حصہ ایران سے لیتا ہے-



