(تازہ حالات خصوصی رپورٹ )
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی علاقے میں جا گرا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کے بعد متعدد مقامات پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی جبکہ سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر نقصان کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل نے اسرائیل کے ایک علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا زخمیوں کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے متعدد آنے والے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی، تاہم کم از کم ایک میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔