منگل 24 نومبر 2026 | 13 جمادی الثانی 1448ھاسلام آباد 11°C، جزوی ابر آلود
تازہ حالات
ریاض میں مکہ دفاعی اتحاد کا ڈھانچہ بن رہا ہےشام میں ترکی اور اسرائیل کے براہِ راست ٹکراؤ کا خطرہترکی نے پہلے تین قزل الما بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے فوج کے حوالے کر دیےآبنائے ہرمز کے قریب دو ٹینکر نشانہ، واشنگٹن میں حملوں کا دباؤایران نے زیرِ زمین میزائل شہر کی نئی ویڈیو جاری کر دیایران نے جہازوں پر ڈرون حملہ کر دیاچین سے پاکستان کو نئی ہنگور کلاس آبدوز آج مل گئیترک گراؤنڈ فورسز چیف کا دورہ پاکستانالقدس ہمارا ہے ۔ دمشق حلب کاراباخ کے بعد اب یروشلم آزاد ہوگاخلیجِ عمان میں ایرانی مال بردار کشتی پر حملہریاض میں مکہ دفاعی اتحاد کا ڈھانچہ بن رہا ہےشام میں ترکی اور اسرائیل کے براہِ راست ٹکراؤ کا خطرہترکی نے پہلے تین قزل الما بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے فوج کے حوالے کر دیےآبنائے ہرمز کے قریب دو ٹینکر نشانہ، واشنگٹن میں حملوں کا دباؤایران نے زیرِ زمین میزائل شہر کی نئی ویڈیو جاری کر دیایران نے جہازوں پر ڈرون حملہ کر دیاچین سے پاکستان کو نئی ہنگور کلاس آبدوز آج مل گئیترک گراؤنڈ فورسز چیف کا دورہ پاکستانالقدس ہمارا ہے ۔ دمشق حلب کاراباخ کے بعد اب یروشلم آزاد ہوگاخلیجِ عمان میں ایرانی مال بردار کشتی پر حملہ
اسرائیلامریکاتازہ ترین

جنگ اور طاقت کے استعمال پر تنقید: خلف الحبتور کا ٹرمپ کو پیغام، ہر چیز طاقت سے حاصل نہیں کی جا سکتی

تازہ حالات رپوٹ

متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار خلف الحبتور نے ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مسائل صرف طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیے جا سکتے۔

جنگ اور طاقت کے استعمال پر تنقید: خلف الحبتور کا ٹرمپ کو پیغام،   ہر چیز طاقت سے حاصل نہیں کی جا سکتی

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خلف الحبتور نے کہا کہ عالمی تنازعات خصوصاً مشرقِ وسطیٰ جیسے حساس خطے میں جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان کے مطابق طاقت کے ذریعے ہر مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش خطے میں مزید عدم استحکام اور تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ایسے حالات میں ذمہ دار عالمی قیادت کو جنگ کے بجائے امن اور مذاکرات کے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔

جنگ اور طاقت کے استعمال پر تنقید: خلف الحبتور کا ٹرمپ کو پیغام،   ہر چیز طاقت سے حاصل نہیں کی جا سکتی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور سخت بیانات کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی پس منظر میں مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات کی جانب سے بھی جنگ کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جنگ اور طاقت کے استعمال پر تنقید: خلف الحبتور کا ٹرمپ کو پیغام،   ہر چیز طاقت سے حاصل نہیں کی جا سکتی

ماہرین کے مطابق اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو خلیج فارس سمیت پورے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی سیاست اور معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ بڑے عالمی تنازعات میں طاقت کے ساتھ ساتھ حکمتِ عملی، مذاکرات اور سفارت کاری بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button