ایرانتازہ ترین

ایران امریکا جنگ :72 گھنٹے اہم، ٹرمپ کا نیا اعلان؟

میں مذاکرات سے خوش نہیں، ہماری فوج طاقتور ہے ،بسااوقات فوجی حملہ کرنا پڑتا ہے ،ٹرمپ

‏(تازہ حالات خصوصی رپورٹ )ایران امریکا جنگ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں – فرانس برطانیہ کینیڈا جرمنی پولینڈ چین امریکا سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران اسرائیل میں سفر نہ کرنے اور ان ممالک کو فوری چھوڑنے کا حکم دیا ہے – دوسری طرف ایران امریکا اسرائیل جنگ کے بارے اگلے 48 سے 72 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے گئے ہیں- اگلے دو دنوں میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ہنگامی دورے پر اسرائیل آرہا ہے۔ وہیں اسرائیل میں فوجی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، پارلیمنٹ کے سامنے ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات کردیے گئے ہیں۔ زیرزمین پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں۔امریکی جہازوں کو اسرائیلی اڈوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا خفیہ رپورٹ میں ایران اصفہان زیر زمین ٹنل میں ہائی افزودہ یورینیم کی موجودگی کا اعلان۔ ادھرایران نے اپنے آئل ڈبو سے تیل کا ذخیرہ خالی کرنا شروع کردیا ہے ۔بحرین سے امریکی بحری جہاز روانہ کرکے نیول ہیڈ کوارٹر خالی کرالیا گیا ہے۔ قطر العدید اڈے سے امریکی ایئر ریفولنگ ٹینکر جہاز نکال لیے گئےہیں اور پھر امریکی بیڑا جیرالڈ فورڈ اسرائیل پہنچ چکا ہے –

امریکا ایران میں جاری مذاکرات سے نتائج نہیں نکل سکے ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے خود کہا ہے کہ ہم ایران کے مذاکراتی رویے سے خوش نہیں ہیں ۔ ہم ان کو ایک اور چانس دے رہیں۔ جمعے کو مذاکرات کا نیا راؤنڈ ہوگا ۔صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے جنگ کا فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں ایران کے خلاف جنگ کے بغیر ڈیل ہوجائے لیکن بسا اوقات آپ کو فوجی کاروائی کرنا پڑتی ہے – ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہےاور وہ ہر مہم کے لیے تیار ہے-

امریکی اسرائیلی اور دیگر عالمی مبصرین کا ماننا ہے کہ امریکا اپنی شرائط پر ایران سے ڈیل بھی چاہتا ہے اور فوجی حملہ بھی کرنا چاہتا ہے تاکہ ٹرمپ اگلے الیکشن میں اس کو ووٹ کے لیے کامیابی کے طور پر پیش کرسکے –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button